Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برطانیہ کے ساتھ عرب امارات معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

اخوان المسلمین کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برطانیہ کے ساتھ عرب امارات معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

دوبئی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے برطانیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اخوان المسلمین کے خلاف کارروائیاں نہ کرے تو اس کے ساتھ پرکشش ہتھیاروں اور برقی توانائی کے معاہدے منسوخ کردیئے جائیں گے ۔ محکمہ داخلہ کی تفصیلی دستاویزات کا انکشاف کرتے ہوئے روزنامہ گارجین (لندن) نے انکشاف کیا ہے کہ جون 2012 ء میں سائمن پیرس نے جو امارات کے ساتھ سرکاری معاہدوں کی دیکھ بھال کرتے تھے تشویش ظاہر کی ہے کہ مصر میں اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی کے انتخاب کے بعد عرب امارات سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور اس نے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیرس نے بی بی سی سے کہا تھا کہ برطانیہ کو عرب امارات کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اخوان المسلمین کے خلاف برطانیہ کارروائی نہ کرے تو اس کے ساتھ عرب امارات کے ہتھیاروں اور برقی توانائی کے پرکشش معاہدہ منسوخ کردیئے جائیں گے۔تفصیلات پر مبنی دستاویز میں مبینہ طور پر تحریر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھاری رقومات کے ہتھیاروں اور برقی توانائی کی خریداری کے معاہدہ کررکھے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT