Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادائیگی حج سے واپسی پر تہنیتی تقریب کا انعقاد

ادائیگی حج سے واپسی پر تہنیتی تقریب کا انعقاد

مولانا عبد اللطیف افسر رشادی کی علماء اور معتقدین کی جانب سے گلپوشی
حیدرآباد /25 اکتوبر (راست) قوم و ملت کے خادم حضرت مولانا عبد اللطیف افسر رشادی (متوطن کوداڑ، ضلع نلگنڈہ) کی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپسی پر ونستھلی پورم حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں کثیر تعداد میں معتقدین و مریدین نے شرکت کی اور مولانا کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا نے حرمین شریفین اور وہاں کے دیگر مقامات مقدسہ کے روحانی مناظر بیان کئے۔ انھوں نے کعبۃ اللہ شریف، مسجد نبوی شریف، میدان عرفات وغیرہ کی نورانی کیفیت اور انوار و تجلیات سے متعلق روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ مولانا عبد اللطیف افسر رشادی ایک مستند عالم دین اور روحانی شخصیت ہیں، جن سے نہ صرف عوام بلکہ علماء بھی استفادہ کرتے ہیں۔ ان کے معتقدین کی تعداد ملک و بیرون ملک کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ کئی علماء اور مفتیان کرام ان کے شاگردوں میں شامل ہیں۔ وہ عوام کو روحانی فیض پہنچانے کے علاوہ غریبوں اور مستحقین کی فلاحی خدمات کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی علمی، روحانی اور تبلیغی مشن کا نتیجہ ہے کہ سیکڑوں افراد نے گناہوں سے تائب ہوکر راہ راست اختیار کی اور اپنی بگڑی ہوئی زندگی کو سنوارا۔ مولانا کی جانب سے تبلیغی و روحانی سرگرمیوں کے لئے ہر دس پندرہ دن میں جلسہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ہندو اور  مسلم افراد کی کثیر تعداد شرکت کرکے فیض حاصل کرتی ہے۔ مولانا کی تبلیغی سرگرمیوں سے فیض حاصل کرتے ہوئے اب تک کثیر تعداد میں غیر مسلم افراد مشرف بہ اسلام ہوکر اپنی پچھلی زندگی کو چھوڑچکے ہیں۔ غیر مسلموں میں دعوت و تبلیغ کا کام مولانا کا کامیاب مشن ہے، جس کے عام مسلمان کے علاوہ علماء بھی معترف ہیں۔ ایرپورٹ پر مولانا کا خیرمقدم کرنے والوں میں مفتی محمد ممتاز قاسمی، مولانا لقمان کے علاوہ دیگر علماء اور معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT