Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست ، مسلمانوں کیلئے اُمید کی کرن : ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس

ادارۂ سیاست ، مسلمانوں کیلئے اُمید کی کرن : ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس

حیدرآباد۔ 6 فروری (راست) سرزمین محبوب نگر کے ایک قابل سپوت ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس حال مقیم ابو دبئی جو اپنے مادر وطن محبوب نگر میں اپنی دینی اور تعلیمی خدمات کا ایک مرکز قائم کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اپنے ارکان شورا، محمد سلیم نواب صدر بامسدوس سوشیل سنٹر، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ نائب صدر، محمد عبید اللہ، محمد اقبال، عبدالرزاق این آر آئی، محمد تقی حسین تقیؔ کے ہمراہ ذمہ داران ادارۂ سیاست جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر، جناب ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر سے دفتر سیاست پر ملاقات کی اور ادارۂ سیاست کی ملی و فلاحی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ادارۂ سیاست علاقہ دکن کے مسلمانوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے۔ نہ صرف علاقہ دکن بلکہ کہیں بھی ضرورت ہو، مسلمانوں کی مدد کی جارہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے تعلیمی اُمور میں بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی رہبری پر بھی شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں موصوف نے ادارۂ سیاست کی جانب سے تیار کردہ عربی کی خطاطی کے نمونوں کا مشاہدہ کیا اور حیرت انگیز کتبوں کو دیکھ کر بے ساختہ ادارہ کی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی۔ جناب ظہیرالدین علی خاں اور دیگر سرگرمیوں سے بھی متعارف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT