Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 26 مئی (راست) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو پولیس اسٹیشن چارمینار اور پولیس اسٹیشن کاچی گوڑہ کے علاوہ الوال چرچ سے مسلم خاتون نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ان مسلم نعشوں کے غسل کا اہتمام ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد تقی الدین کی نگرانی میں ہوا اور دواخانہ عثمانیہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر سید عبدالمنان، محمد عبدالجمیل، سید زاہد حسین، سید زبیر ہاشمی، ان مسلم نعشوں کی تدفین کے لئے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد کباڈی گوڑہ، بنسی لال پیٹ پہونچے تو یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ غیرمسلم نعشوں کی تدفین کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جس پر اہلیان محلہ اور سنی پورہ مسجد کے ذمہ دار حضرات قبرستان پہنچ گئے۔ جناب سید عبدالمنان نے ادارۂ سیاست کے کام سے ان لوگوں کو واقف کرایا تو یہ لوگ بہت متاثر ہوئے اور تدفین میں سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ، محمد سلیم، محمد عارف اور فہیم بھائی نے حصہ لیا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے سی ای او وقف بورڈ اسداللہ محمد، سید عمر جلیل، آئی اے ایس سیکریٹری گورنمنٹ ویلفیر مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کا زمین مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ جناب سید عبدالمنان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں جاکر درخواست دیں اور اس طرح افواہ پھیلانے کے بجائے تدفین میں خود بھی شریک ہوجاتے تو بہت اچھا تھا۔ اللہ پاک ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔ محمد عمر، محمد فصیح، محمد سہیل، بشریٰ تبسم، وحیدہ عشرت، سیدہ فہیم النساء نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی۔ ان ہی کی تعاون سے مسلم نعشوں کی تدفین کا سلسلہ ادارۂ سیاست کی جانب سے جاری ہے۔ اللہ پاک ، مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

TOPPOPULARRECENT