Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ موصول ہوا جس میں مسلمان صاحب کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس طرح مزید 8 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں موصول ہوئیں جو حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ آر آر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل الوال چرچ ہوم سے حاصل کیا گیا اور بعد ادائی فرائض قبرستان کوکٹ پلی میں شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی IV کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی خطیب مسجد محمدیہ، کشن باغ نے پڑھائی اورحدیث شریف کے مفہوم کا حوالہ دیا کہ اگر کوئی صرف ایک کفن میت کے لئے دیتا ہے تو اللہ پاک اس کو جنت میں ریشم کا لباس عطا کریں گے۔ سکندرآباد کی رہنے والی بشریٰ تبسم نے کہا کہ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے جن کے تعاون سے زاہد علی خاں کی سرپرستی میں تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ قیصر سلطانہ، زاہدہ بیگم، سید عبدالمنان، محمد عبدالعزیز، محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT