Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے 10 مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے 10 مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 7  اپریل (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو افضل گنج پولیس کا مراسلہ موصول ہوا جس میں چار مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح حبیب نگر پولیس اسٹیشن، منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن، ریلوے پولیس حیدرآباد، پولیس اسٹیشن چیوڑلہ، آر آر ڈسٹرکٹ(1) ، آصف نگر پولیس اسٹیشن (1) ، نامپلی پولیس اسٹیشن سے (1)نعش کی تدفین کیلئے بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ اس طرح 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ سید شاہ انعام الحق نقشبندی قادری خطیب مسجد افضل گنج نے پڑھائی۔ کارِ خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV اور اہلیان محلہ کی ستائش کی۔ جناب سید محمد حبیب حسینی، سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، سید امجد علی نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعائے خیر کی۔ ان ہی کے تعاون سے ملت فنڈ کے ذریعہ تدفین کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرحومین کیلئے مغفرت اور مرحومین کے ورثاء کیلئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

TOPPOPULARRECENT