Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی تاریخ، پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی تاریخ، پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ مئی 2017 میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 10 مارچ تا 5 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 6 تا 20 اپریل اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت 21 تا 30 اپریل راست ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ نا مکمل درخواست فارمس مسترد کردئیے جائیں گے اور کوئی مراسلت نہیں کی جائے گی اردو ماہر کی فیس 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 ، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہے ۔ (نئے نصاب کے مطابق رہے گا ) ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی ہے کہ درخواست فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدراباد پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

 

ہفتہ طویل گلوکوما شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آپتھالملوجیکل سوسائٹی اور حیدرآباد آپتھالملوجسٹس کے زیر اہتمام گلوکوما سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے 12 تا 18 مارچ کے درمیان ہفتہ طویل گلوکوما شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ یہ بات ڈاکٹر منوج چندرا ماتھر صدر تلنگانہ آپتھالملوجیکل سوسائٹی ، ڈاکٹر ونیتا پاٹھک سنٹر فارماسیسٹ ، ڈاکٹر کلیانی درشٹی آئی سنٹر ، ڈاکٹر جی بالو پشپاگری آئی ہاسپٹل ، ماریڈ پلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہفتہ طویل گلوکوما پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ دوران پروگرام مختلف پروگرام جیسے کنٹینوینگ میڈیکل ایجوکیشن 12 مارچ کو ہوٹل گرین پارک میں منعقد ہوگا ۔ جس میں ڈاکٹر منوج چندرا ماتھر امراض چشم اور اس کا انسداد پر لکچر دیں گے جب کہ 18 مارچ کو انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کوٹھی میں بھی خطاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT