Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ادخال فیس کی تاریخ کا اعلان

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ادخال فیس کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2015 میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 9 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 10 تا 20 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت 21 تا 30 نومبر راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ نا مکمل درخواست فارمس مسترد کردئیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی مراسلت نہیں کی جائے گی ۔ امتحانات کی تفصیل اس طرح ہے ۔ اردو ماہر 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 روپئے ، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردوماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہش مند امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ اپنے فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کریں ۔ درخواست فارم کے ساتھ تین عدد فوٹوز اور خود کا پتہ اور فون نمبر ضرور درج کریں ۔ تمام کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تواریخ میں جلد از جلد درخواست فارمس وقت پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT