Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات منعقدہ 25 تا 29 دسمبر 2016 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں (05 ) مراکز اور اضلاع میں (09) امتحانی مراکز پر طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں ، مارٹینیٹ ہائی اسکول ( مشیر آباد ) ، گلبرٹ مشن اسکول ( تالاب کٹہ ) ، الحجاز اسلام مشن اسکول ( معین باغ ) ، دارالعلوم صدیقیہ (مصطفی نگر ) اور وہاب پرائمری اسکول ( عنبر پیٹ ) اضلاع میں مریال گوڑہ ، اٹکور ، کریم نگر ، جگتیال ، کورٹلہ ، بیدر ، نلگنڈہ ، ورنگل اور آرمور بھی شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی نے کہا کہ ان امتحانات کے نتائج کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ کوچنگ سنٹرس کے معتمدین و امتحانی مراکز کے ذمہ داروں کے علاوہ اخبارات اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ فلائنگ اسکواڈ میں پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ جناب اے اے فاروقی ، رکن شعبہ امتحانات ، جناب محمد احمد سینئیر کلرک موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT