Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے کورسیس میں داخلے

ادارہ ادبیات اردو کے کورسیس میں داخلے

محبوب نگر 4 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ اور الحمداللہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے اشتراک و تعاون سے ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو دانی، اردو زبان دانی اور انشاء میں داخلے جاری ہیں۔ کلاسیس کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے اور عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔ ایسے طلباء جو انگریزی اور تلگو میڈیم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے لئے اردو سیکھنے کا یہ سنہرا موقع ہے اور وہ کلاسیس اور امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کوچنگ کلاسیس سوسائٹی کے دفتر محمد بشیرالدین کوآرڈی نیٹر مکان نمبر 1-10-37/5 شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر پر ہر اتوار کو صبح 11 تا 1 بجے منعقد کئے جارہے ہیں۔ کلاسیس کی نگرانی جناب محمد عبدالرحمن موظف لکچرر کررہے ہیں۔ جبکہ معلمین میں ماہر اساتذہ عابدہ بیگم بی اے، اسماء سلطانہ بی اے بی ایڈ، اسریٰ بیگم بی کام، محمد حبیب الدین بی اے اور محمد نصیرالدین مؤظف اردو پنڈت شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985657415 ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT