Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ انیس الغرباء کی ترقی چیف منسٹر کی مسلم دوستی کی پہچان

ادارہ انیس الغرباء کی ترقی چیف منسٹر کی مسلم دوستی کی پہچان

حکومت کی اقلیت دوست پالیسی واضح ، جناب محمد وحید احمد ایڈوکیٹ کا بیان
حیدرآباد ۔ /20 جون (سیاست نیوز) ادارہ انیس الغرباء کی ترقی چیف منسٹر تلنگانہ کی مسلم دوستی کی پہچان ہے ۔ اس خیال کا اظہار رکن ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ مسٹر وحید احمد ایڈوکیٹ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ کی لاگت سے انیس الغرباء کی ترقی ایک تاریخی اقدام ہے ۔ چونکہ آج تک کی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ کسی نے اس یتیم خانے کی جانب نہیں دیکھا ۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام سے حکومت کی اقلیت دوست پالیسی واضح ہوتی ہے ۔ اور مسلمانوں اور ان کے مسائل سے چیف منسٹر کی آگہی بھی اس اقدام کو ظاہر کرتی ہے ۔ محمد وحید احمد نے کہا کہ چیف منسٹر نے ثابت کردیا کہ وہ مسلمانوں کے حقیقی ہمدرد ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے اقدام کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انیس الغرباء کا یہ مقام میرے چیف منسٹر کے اقدام کا نتیجہ ہے ۔ جس کے سبب ان یتیم بچوں کی ترقی و بہبود ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ انیس الغرباء کی حالات زار کو حکومت تک پیش کرنے میں ٹی آر ایس کے مسلم اقلیتی قائدین نے بھی اپنا رول ادا کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی کے اقدام کو مثال پیش کرتے ہوئے ان کی سالگرہ تقریب کا حوالہ دیا اور کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر نے انیس الغرباء میں اپنی سالگرہ تقریب منائی اور ان یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے ان کے خواہشات اور حالات کا جائزہ لیا اور چیف منسٹر کو ان مسائل سے آگاہ کروایا جس پر بغیر کسی سفارش اور خواہش و مطالبہ کے چیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے انیس الغرباء کے لئے 20 کروڑ روپئے جاری کردیئے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کی مسلم اقلیت دوستی کو ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ 204 اقلیتی اقامتی اسکولس جبکہ ان اسکولوں کا قیام اور اس کا منصوبہ بھی چیف منسٹر کی پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ تاہم اس منصوبہ پر عمل آوری کے لئے بھی کسی نے چیف منسٹر سے خواہش و مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کو انیس الغرباء کے اقدام پر مسلم برادری کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT