Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظالف

ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظالف

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (پریس نوٹ) نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ’’بہادرخان ایجوکیشنل فنڈ‘‘ کی جانب سے حکومت کے مسلمہ فنی تعلیم کے ڈگری، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسیس میں زیرتعلیم نادار و مستحق طلباء کو ہر سال بعد وصولی درخواست و انٹرویو وظائف دیئے جاتے ہیں۔ اردو زبان سے واقف طلباء جن کا میٹرک یا انٹرمیڈیٹ میں اردو ایک مضمون رہا ہو، قابل ترجیح ہوں گے۔ واضح رہیکہ یہ وظائف بلدی حدود گریٹر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں واقع کالجس اور اداروں میں زیرتعلیم طلباء کیلئے منظور کئے جاتے ہیں۔ درخواست فام دفتر بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری حیدرآباد سے 28 ڈسمبر 2015ء تا 2 جنوری 2016ء تک روزانہ 4.30 تا 6 بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2016ء کو 6 بجے شام ہوگی۔ سابقہ وظیفہ پانے والے طلباء تجدید وظیفہ کیلئے جدید تعلیمی صداقت نامہ پچھلے سال کے دوران منعقدہ امتحانات کے میمورنڈم کے مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ منسلک کریں اور 5 جنوری 2016ء سے قبل داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT