Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظائف

ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظائف

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (پریس نوٹ) نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ’’بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ‘‘ کی جانب سے حکومت کے مسلمہ فنی تعلیم کے ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسیس میں زیرتعلیم مستحق طلباء کو ہر سال بعد وصولی درخواست و انٹرویوز وظائف دیئے جاتے ہیں۔ اردو زبان سے واقف طلباء جن کا میٹرک یا انٹرمیڈیٹ میں اردو ایک مضمون رہا ہو قابل ترجیح ہوں گے۔ واضح رہیکہ یہ وظائف بلدی حدود گریٹر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں واقع کالجس اور اداروں میں زیرتعلیم طلباء کیلئے منطور کئے جاتے ہیں۔ درخواست فارم دفتر بہادرخان ایجوکیشنل فنڈ جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری حیدرآباد سے 26 ڈسمبر 2016ء تا 31 ڈسمبر 2016ء تک روزانہ 4:30 تا 6 بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2017 ء 6 بجے شام ہوگی۔ سابقہ وظیفہ پانے والے طلباء تجدید وظیفہ کیلئے جدید تعلیمی صداقت نامہ پچھلے سال کے دوران منعقدہ امتحانات کے میمورنڈم کے مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ منسلک کریں اور 2 جنوری 2017ء سے قبل داخل کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT