Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے بمسیٹ کوچنگ کے ثمر آور نتائج ، جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر

ادارہ سیاست سے بمسیٹ کوچنگ کے ثمر آور نتائج ، جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر

ڈاکٹر ام سماء خیر کو ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کانوکیشن میں گولڈ میڈل
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی جانب سے وجئے واڑہ میں کانوکیشن میں یونانی کورس بی یو ایم ایس میں آندھرا پردیش کے دونوں کالجوں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ، ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں ٹاپر ڈاکٹر ام سماء خیر طالبہ نظامیہ طبی کالج کو حکیم سجاد گولڈ میڈل دیا گیا ۔ ڈاکٹر ام سماء خیر نے آج گولڈ میڈل اور سرٹیفیکٹ کے ساتھ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بمسیٹ کی کوچنگ ادارہ سیاست سے حاصل کی اور بی یو ایم ایس مکمل کرنے کے بعد اب ایم ڈی ( کلیات ) گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کی سال آخر کی طالبہ ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ سیاست کے علاوہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ام سماء خیر کے والد جناب محمد خیر اللہ شریف اور جناب خالد محی الدین اسد کنوینر کوچنگ بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT