Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے بی یو ایم ایس کوچنگ،15اپریل سے کلاسیس ، رجسٹریشن کا آغاز

ادارہ سیاست سے بی یو ایم ایس کوچنگ،15اپریل سے کلاسیس ، رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ انٹرنس ٹسٹ کوچنگ کا 15 اپریل سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر صبح 7 تا 11 بجے دن آغاز ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ جناب اکبر الدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، ڈاکٹر میر اکبر علی سابق پروفیسر انوارالعلوم کالج ، ڈاکٹر کلیم جلیلی سائنس کے مضامین کی کوچنگ دیں گے ۔ ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے انٹر میڈیٹ سائنس گروپ سے 50 فیصد سائنس مضامین میں نمبرات حاصل کئے ہوں ۔ ایس ایس سی میں اردو یا انٹر میڈیٹ میں اردو یا عربی زبان دوم ہونا ضروری ہے عمر 17 سال ہو داخلہ کے اہل ہیں ۔ کوچنگ کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے (1000) روپئے رکھی گئی ہے ۔ کوچنگ کے خواہش مند طلباء و طالبات دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ کے میمو مارکس کی زیراکس کاپی کے ساتھ صبح 11 تا 5 بجے دن تک احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر جناب خالد محی الدین اسد کنوینر پروگرام سے ربط کر کے رجسٹریشن کروائیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز 22 مارچ سے شروچ ہوگیا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT