Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلہ، آٹو کیاڈ کی خصوصی تربیت کا نظم
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹوکیاڈ کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹوکیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ آٹوکیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔ داخلہ کے خواہشمند سنٹر ہذا سے جلد سے جلد رجوع ہوں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ریوٹ، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹ پیاکیجس کے علاوہ اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں۔ داخلہ اور مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994 ، 9642786042 ، 9100785021 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT