Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

ادارہ سیاست سے پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلہ ، آٹو کیاڈ کی خصوصی تربیت کا نظم
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر ( راست ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہشمند امیدوار اس موقع سے استفادہ کریں ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کیے جائیں گے ۔ داخلہ کے خواہش مند سنٹر ہذا سے جلد رجوع ہوں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ریوٹ ، ٹی ڈی پی کے علاوہ اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں ۔ داخلہ اور مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9652813994۔ 9393876978۔ 9100785021 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT