Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست ضامن روزگار کورسس

ادارہ سیاست ضامن روزگار کورسس

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیالی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، ٹیالی + جی ایس ٹی ، ریوٹ ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ۔ 9652813994 پر ربط کریں ۔۔

 

بی ایڈ میناریٹی کی آج فلک نما
پریسڈینسی کالج میں کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ میں داخلے کے لیے مسلم میناریٹی کالجس کی علحدہ SW-II کونسلنگ 4 اکٹوبر کو سوشیل اسٹڈیز مضمون کے لیے ایک تا 15 ہزار رینک تک صبح 10 بجے اور 15 ہزار سے آخر تک ڈھائی بجے پریسڈینسی کالج فلک نما نزد رعیتو بازار میں رکھی گئی ہے ۔ بیالوجیکل سائنس مضمون کے لیے 5 اکٹوبر کو ایک تا 9 ہزار ایک تا آخری رینک تک اور فزیکل سائنس 4 بجے 5 اکٹوبر کو اور میاتھس اور انگلش مضمون کے لیے 6 اکٹوبر کو صبح 9 بجے کونسلنگ ہے ۔ جس میں صرف مسلم میناریٹی بی ایڈ کالجس جو ویب کونسلنگ میں نہیں تھے شامل رہیں گے ۔ یہ کونسلنگ ftapmei علیگڑھ بلڈنگ بشیر باغ کے تحت فلک نما میں رکھی گئی ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT