Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کا یونانی طبی خدمات کو خراج تحسین

ادارہ سیاست کا یونانی طبی خدمات کو خراج تحسین

دفتر سیاست میں ایم ڈی یونانی کا تمثیلی امتحان ، جناب عابد صدیقی کی خوشنودی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جناب عابد صدیقی موظف نیوز ایڈیٹر دور درشن کیندر حیدرآباد نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج کی مانگ نہ صرف حیدرآباد بلکہ دنیا کے مختلف مقامات پر ہوگی اور عوام اس کو متبادل طریقہ علاج کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ وہ یہاں ادارہ سیاست کی جانب سے یم ڈی یونانی کے تمثیلی امتحان منعقدہ محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں بحیثیت مہمان خصوصی یہ بات کہی ۔ ابتداء میں حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کوچنگ نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ گذشتہ 15 برسوں سے ادارہ سیاست کی جانب سے بمسیٹ کی کوچنگ ، یم ڈی یونانی کی کوچنگ اور تمثیلی امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جناب عابد صدیقی نے کہا کہ ادارہ سیاست کی برسوں کی محنت اب رنگ لائی ۔ یونانی گریجویشن کورس یم ڈی یونانی کے علاوہ گذشتہ دو برسوں سے ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی جانب سے پی ایچ ڈی کے کورس کا بھی آغاز ہوا ہے ۔ انہوںنے نوجوان اطباء کو مشورہ دیا کہ وہ ایم ڈی یونانی اور پی ایچ ڈی میں یونانی کی مفرد ادویات کے علاوہ امراض پر کام کرتے ہوئے دنیا میں جو امراض چیالنج بن گئے ہیں ان کو یونانی میں دور حاضر کے تقاضوں سے پورا کرتے ہوئے ریسرچ کریں اور نئی نئی دوائیں دریافت کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ، ڈاکٹر محمد نذیر اور جناب خالد محی الدین اسد بھی موجود تھے ۔ یم ڈی تمثیلی امتحان میں آج 36 یونانی ڈاکٹروں نے حصہ لیا ۔ حکیم سید غوث الدین نے بتایا کہ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی کی جانب سے یم ڈی یونانی کے داخلہ کے لیے جملہ 34 نشستیں ہیں۔ اور توقع ہے کہ 300 سے زائد امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے ۔ داخلہ کے لیے جملہ 34 نشستوں کے لیے 10 نشست امراض نسواں و قبالت ، 10 نشست معالجات یا جنرل میڈیسن ، 5 نشست حفظان صحت ، 5 نشست کلیات اور 4 نشست ادویہ کے لیے مختص ہیں ۔ جناب عابد صدیقی نے ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی طریقہ علاج کو بڑھاوا دینے اور حجامہ طریقہ علاج اور کوچنگ کے ذریعہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی طبی خدمات کو زبردست خراج تحسین ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یونانی طبی علاج دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا ۔ آخر میں جناب خالد محی الدین اسد نے تمام یونانی ڈاکٹرز اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT