Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی بمسیٹ کوچنگ کا دوبارہ آغاز

ادارہ سیاست کی بمسیٹ کوچنگ کا دوبارہ آغاز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کی کوچنگ گذشتہ دیڑھ ماہ سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد کی جارہی ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ رمضان کے عید کے موقع پر ایک ہفتہ کوچنگ نہیں دی گئی اب دوبارہ 11 جولائی سے آغاز ہوگیا ہے ۔ تمام طلباء وطالبات جنہوں نے کوچنگ میں شرکت کی ہے وہ دوبارہ کوچنگ کلاسیس میں 7 بجے صبح سے 11 بجے دن تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر حاضر ہوں ۔ نئے کوچنگ حاصل کرنے والے اپنے ساتھ انٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی کے سرٹیفیکٹ کی زیراکس کاپی ، دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ ایک ہزار رجسٹریشن فیس جمع کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ یونیورسٹی سے عنقریب بمسیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان ہوگا ۔ کوچنگ حاصل کرنے والوں کی سہولت کے لیے گذشتہ پانچ برسوں سے بمسیٹ پیپرس کی زیراکس کاپی بھی 300 روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کر کے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT