Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سےمسلم نعش کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سےمسلم نعش کی تدفین

حیدرآباد /14 جولائی ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ، خطیب مسجد افضل گنج کا مراسلہ وصول ہوا ۔ جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی مرحوم محمد شمش الحق بہار ، سنتامڑھی گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ شریک ہوئے ۔ ایک ماہ سے زیادہ علاج کے بعد وہ بروز جمعہ صبح انتقال کرگئے ۔ ان کی اہلیہ حمیدہ خاتون کے علاوہ ان کے رشتہ دار عبدالقیوم محمد پھول حسین غلام ربانی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے رجوع ہوئے اور تدفین کی درخواست کی ۔ ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر نعش کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کیا گیا اور سکندرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ عبدالمصطفی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں محمد مرزا خالد حسین بیگ صدر مسجد سونالی عبداللہ بورڈس کلب محمد ربانی سکندرآباد شریک تھے ۔ اس موقع پر مولانا ہاشم علی قادری خطیب و معتمد مسجد ماما مسک قدیم ،عیدی بازار نے کہا کہ اپنی زندگی میں اپنی قبرستان کرکے رکھ لینا علمائے کرام کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے ۔ کیا معلوم موت اور تدفین کہاں پر واقع ہو ۔بشری تبسم ، محمد عمر ، وحیدہ عشرت نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعاء کی ۔

TOPPOPULARRECENT