Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے ایک ہی دن 22 مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے ایک ہی دن 22 مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 4 ؍ اپریل ( سیاست  نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس افضل گنج ‘گولکنڈہ ‘ منگل ہاٹ‘ چندرائن گٹہ ‘ پی ایس کاچی گوڑہ ‘ بہادر پورہ ‘ سعیدآباد ر‘ ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ ‘ چادر گھاٹ ‘ حبیب نگر ‘ شاہ عنایت گنج پی ایس نامپلی ‘ بنجارہ ہلز‘ بالانگر ‘ کوکٹ پلی ‘ OU سٹی  22 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی جن کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کیا گیا۔ دواخانہ عثمانیہ میں مولانا محمد مشتاق نے نماز جنازہ پڑھائی ‘ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل شدہ نعشوں کی نماز جنازہ مولانامحمد نثار احمد مصباحی نے پڑھائی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب سید عبدالمنان ‘ محمد عبدالجلیل ‘ محمد عمر‘ سید زبیر احمد ہاشمی‘ ‘ بشریٰ تبسم ‘ زاہدہ بیگم اور وحیدہ عشرت سلطانہ نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی جن کے تعاون سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے اورمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ ورثاء جہاں کہیں ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ۔

TOPPOPULARRECENT