Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ یکم جون، ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر’سیاست‘ کو PS مارکٹ سکندرآباد اور دوسرا مراسلہ PS میاں پور RR ڈسٹرکٹ کا وصول ہوا جس میں مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ان مسلم نعشوں کی نماز جنازہ گاندھی ہاسپٹل میں ہی ادا کی گئی اور تدفین تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں عمل میں لائی گئی۔ جناب سید عبدلمنان کی نگرانی میں تدفین کے فرائض انجام دیئے گئے۔ بشریٰ تبسم ، زاہدہ بیگم، محمد عبدالجمیل، محمد عبدالحکیم، محمد عبدالبشیر نے ملت فنڈ تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور مرحومین کی مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کے ورثاء کے لئے بھی دعا کی کہ وہ جہاں کہیں ہوں اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT