Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 10؍ جولائی( سیاست نیوز) جناب عامر علی نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پی ایس چارمینار (1) ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ (1)  سنتوش نگر (1) افضل گنج (1) صنعت نگر (1) جملہ (6) مسلم نعشوں بشمول خاتون نعش کو دواخانہ عثمانیہ ‘ گاندھی ہاسپٹل اور الوال چرچ ہوم سے حاصل کیا گیا ۔ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد تقی الدین کی نگرانی میں غسل کا اہتمام کیا گیا اور نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں مولانا الحاج سید شاہ انعام الحق قادری امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج نے پڑھائی اور تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی ۔ شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ جب مجھے اس بات کی اطلاع ملی کہ قبرستان میں میتوں کو لایا گیا بحیثیت صدر قبرستان  میں گھر میں بیٹھ نہ سکا ۔ مجھے اس بات کا شدید احساس ہوا کہ سارا شہر عید کی خوشیوں میں مصروف ہے ۔ جناب زاہد علی خان اور ادارہ سیاست ان مرحومین کی تدفین میں مصروف دیکھ کر مجھے مسرت بھی ہوئی ۔ اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کو اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین

TOPPOPULARRECENT