Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 8مئی ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو پی ایس شمس آباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔حیدرآباد ‘ سکندرآباد اور آر آر ڈسٹرکٹ کے پولیس اسٹیشنوں سے مزید 11درخواستیں وصول ہوئیں ۔ جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی اسپتال سے حاصل کیا گیا اور ان کی نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ میں مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خلیفہ حضرت شیخ السلام علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی نے پڑھائی اور مفتی سید اعظم نے دعائے مغفرت کی اور ایک ہزار روپئے ملت فنڈ میں جمع کرائے ۔ ڈاکٹر محمد تقی الدین ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ دواخانہ کی نگرانی میں غسل کا اہتمام ہوا ۔ جناب واحد عبدالقادر صدر جامع مسجد کتہ پیٹ صلالہ و رکن سکندرآباد بیت المال سوماجی گوڑہ نے کہا کہ جب بھی اخبار ’’سیاست‘‘ میں تدفین کی خبر پڑھتا ہوں تو میرے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھ جاتے ہیں اور میں دعائے مغفرت کرتاہوں ‘ قابل مبارکباد ہے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے جن کے تعاون سے زاہد علی خان صاحب کی سرپرستی ان کے آخری سفر میں بڑی مدد ہوتی ہے اور آپ سے بھی گذارش کرتا ہوں کہ جب بھی تدفین کی اطلاع ملے ضرور دعائے مغفرت اور ورثاء کے صبر کیلئے دعا کیجئے ‘ کیا معلوم وہ کہا ں کہاں ان کو ڈھونڈ رہے ہوں گے ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس کام کو سارے ہندوستان میں اس طرح عام فرما دے کہ کوئی بھی نعش جلنے نہ پائے ( آمین) ۔ شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی میں ان کی نگرانی میںتدفین عمل میں آئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT