Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش مسلم شیخ قاسم کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح مزید 9 مختلف پولیس اسٹیشنوں سے درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ گاندھی ہاسپٹل اور الوال چرچ سے حاصل کیا گیا اور ان کی تدفین سید عبدالمنان بورڈس کلب سکندرآباد کی نگرانی میں قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی بشریٰ تبسم نے کہا ادارہ سیاست مسلم نعشوں کی تدفین کا کام انجام دیتا ہے ۔ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے حضرات ہو یا اور کسی بھی نوعیت سے اس نیک کام میں شریک ہونے والے قابل مبارکباد ہے ۔ میں اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور جناب زاہد علی خاں صاحب کی صحت اور حیات میں اضافہ فرمائے ۔ آمین اور ورثہ ان کے جہاں کہیں ہو ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے کارخیر میں حصہ لینے پر سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ ، سید عبدالمنان اور محمد عبدالجلیل کا شکریہ ادا کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT