Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 2 اگسٹ ( پریس نوٹ ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس پنجہ گٹہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد غوث جو گاندھی ہسپتال میں شریک تھے انتقال کے ورثہ کے نہ ملنے پر تدفین کی درخواست کی ۔ پی ایس حبیب نگر سے 3 مراسلے وصول ہوئے جس میں خاتون نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی اس طرح ریلوے پی ایس کا چی گوڑہ ریلوے 1  پی ایس  نامپلی 1  ‘ جوبلی ہلز 1 ‘ پی ایس نلہ کنٹہ 1 ‘ پی ایس راجندرنگر 1 ‘ پی ایس  چادرگھاٹ 1 جملہ 10 مسلم نعشوں بشمول خاتون نعش کی تدفین کوکٹ پلی قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔ نمازجنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی ۔ جناب سید عبدالمنان ‘ بشری تنسیم ‘سیدہ فہیم النساء ‘ و دیگر نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے جناب شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV کا کارخیر میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT