Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس چلکل گوڑہ کا مراسلہ موصول ہوا جس میں زرینہ بیگم کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ورثہ نے ان کو علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا اور دوران علاج انتقال ہوجانے پر نعش کو چھوڑ کر چلے گئے ۔ دوسرا مراسلہ عابڈس پولیس اسٹیشن کا موصول ہوا  جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پولیس افضل گنج سے 3 ، پولیس حبیب نگر کے 3 ، پولیس نامپلی کے 2 ، پولیس بہار پورہ 1 ، پولیس شاہ عنایت گنج 1 ، میاں پو ر پولیس اسٹیشن 2 ، ایس آر نگر پولیس اسٹیشن 1 ، پولیس کاچیگوڑہ ایک ۔ اس طرح جملہ 16 نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد ابراہیم نے پڑھائی ۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان کوکٹ پلی کا شکریہ ادا کیا۔ بشریٰ ، زاہدہ بیگم ، محمد عبدالجلیل ، سید عبدالمنان جسے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈس تعاون کرنے پر اللہ پاک سے دعا کی ان کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین۔

TOPPOPULARRECENT