Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پی ایس کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول  ہوا جس میں مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ واقعات کے مطابق مرحوم کا قتل کرکے نعش ایک کارٹون میں رکھ کر ریلوے اسٹیشن نامپلی میں اس طرح رکھ دیا گیا تھا کہ لوگ کسی مسافر کا سامان سمجھ رہے تھے۔ 3 دن کے بعد پولیس کی تحقیق میں قتل کا پتہ چلا۔ اسی طرح سب انسپکٹر پولیس محمد مقبول کا مراسلہ میں مستان ملک ولد ظہیر الدین کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ان کو دواخانہ گاندھی ہاسپٹل میں شریک کرنے کے بعد انتقال ہونے پر ورثاء نعش حاصل نہیں کئے۔ ان ہی کے مراسلہ میں ایک خاتون نعش کی بھی تدفین کی درخواست کی گئی۔ پی ایس حبیب نگر کے 2 ، پی ایس مارکٹ ایک، شاہ عنایت گنج 2، پی ایس بنجارہ ہلز 2، پی ایس چادر گھاٹ ایک، پی ایس لنگر حوض ایک۔ اس طرح جملہ 12 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گی۔ نماز جنازہ مولانا محمد نثاراحمد مصباحی نے پڑھائی۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔ بشری تبسم، سید عبدالمنان نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجرعظیم عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT