Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی ایس گوپال پورم کے حدود میں مسلم شخص کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ پولیس گوپال پورم نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا ‘ ورثاء کے نہ ملنے پر جناب عامر علی خان صاحب سے رجوع ہوکر تدفین کی درخواست کی ۔ پی ایس ماریڈ پلی ریلوے ‘ پی ایس سکندرآباد سے دو برقعہ پوش مسلم خواتین کی نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پی ایس بالا نگر ‘ پی ایس مہانکالی ‘ پی ایس حبیب نگر جملہ 17مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی اسپتال سے حاصل کیا گیا ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ میں مولانا محمد مشتاق اور قبرستان کوکٹ پلی میں سکندرآباد گاندھی اسپتال سے حاصل شدہ نعشوں کی نماز جنازہ مولانا نثار مصباحی نے پڑھائی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ جناب زاہد علی خان صاحب نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی فیسIV کی ستائش کی ۔جناب محمد عمر ‘ سید راج محمد ‘فصیح الدین ‘سید عبدالمنان ‘ عبدالجلیل بشریٰ شمیم ‘ زاہدہ بیگم ‘فہیم النساء اور وحیدہ عشرت سلطانہ  نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی ملت فنڈ کے تعاون ہی سے ادارہ ’’سیاست‘‘ 3500 سے زیادہ مسلم نعشوں کی تدفین انجام دے چکے ہیں ۔مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور جہاں کہیں بھی ان کے ورثاء ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین ) ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT