Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ سیاست کی رہنمائی سے طلبہ کا روشن مستقبل مربوط

ادارہ سیاست کی رہنمائی سے طلبہ کا روشن مستقبل مربوط

بھینسہ /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ روزنامہ سیاست کی تعلیمی اور فلاحی خدمات ملک بھر میں قابل ستائش ہے ۔ ادارہ سیاست طلباء و طالبات کیلئے اس مسابقتی دور میں ترقیوں کی جانب گامزن ہونے کیلئے ایک اہم اثاثہ ہے ۔ کیونکہ ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ دسویں جماعت کے کوئسچین بنک اور کسی بھی شعبے کے مسابقتی امتحانات کیلئے تربیتی کلاسیس اس کی درخشاں مثالیں ہیں ۔ جس سے طلباء و طالبات استفادہ کرتے ہوئے ملک میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صدر مدرس محترمہ شہناز لطیف اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول انچارج صدر مدرس این پدماکر نے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ دوسری زبان ( تلگو) کے کوئسچین بنک کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدیر اعلی سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی دور بین نگاہوں نے نوخیز نسل کے نونہالوں کے درخشاں مستقبل کیلئے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت اس کوئسچین بنک کو شائع کرواتے ہوئے ریاست کے تمام شہروں اور گاؤں میں تقسیم کروا رہے ہیں ۔ جو ناقابل فراموش کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچین بنک طلباء و طالبات کو امتحانات میں تیاری کیلئے کافی کارآمد اور مددگار ثابت ہو رہی ہے ۔ جس سے طلباء و طالبات استفادہ کرتے ہوئے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر محمد منہاج الحق عادل لکچرر اردو بھینسہ گورنمنٹ جونئیر کالج نے ادارہ سیسات کی تعلیمی سرگرمیوں کو کافی سراہا ۔ اس موقع پر بھینسہ نمائندہ سیاست اظہر احمد خان نے سیاست کی جانب سے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے چلائی جارہی تحریک سے واقف کرواتے ہوئے اس تحریک میں شریکہوکر حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے نمائندگیاں کرنے اور تحریک کو اثردار بنانے کی اپیل کی ۔ جس پر مذکورہ صدر مدرس اور لکچرر نے اس تحریک کی کافی ستائش کرتے ہوئے حکومت سے پر امیدی ظاہر کی ۔ اس موقع پر اساتذہ محمد رفیق الدین ، عبدالرؤف ، سید خلیل ، وقارالدین ، محمد یسین احمد کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول انتظامی کمیٹی چیرمین شیخ عزیز قریشی اور طلباء و طالبات موجود تھے ۔ اس موقع پر مذکورہ صدر مدرسین ،لکچرر اور اساتذہ نے مدیر اعلی سیاست جناب زاہد علی خان صاحب ، نیوز ایڈیٹر عامر علی خان ، منیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان اور ادارے کے تمام انتظامیہ سے ا ظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT