Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی ملی، طبی، سماجی و تہذیبی خدمات کو خراج

ادارہ سیاست کی ملی، طبی، سماجی و تہذیبی خدمات کو خراج

دفتر سیاست میں مرد حضرات کا حجامہ کیمپ، ڈاکٹر ایم اے ماجد کا اظہار اطمینان
حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر ایم اے ماجد اسسٹنٹ پروفیسر لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور نے کہا کہ حجامہ طریقہ علاج حضور ؐ کے دور سے چلا آرہا ہے اور اس طریقہ علاج سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہندوستان کے مختلف ریاستوں اور بیرونی ممالک میں اس طریقہ علاج پر عمل کیا جارہا ہے اور مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر ماجد ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر انعقاد کے موقع پر یہ بات کہی۔ ابتداء میں ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ماہر حجامہ نے مہمان خصوصی اور حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر سے تمام ڈاکٹرز کا تعارف کروایا اور بتایا کہ گذشتہ 3 برسوں سے ادارہ سیاست کے ذریعہ مرد و خواتین کے حجامہ کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ایم اے ماجد نے اس موقع پر ادارہ سیاست اور خاص طور پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر کے ملی، طبی، سماجی اور تہذیبی خدمات کو زبردست خراج تحسین ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ سیاست کی جانب سے جس طرح سے بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کوچنگ، ایم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کوچنگ اور حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہئے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ اس طرح کے حجامہ کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ ہورہا ہے بلکہ یونانی اطباء ریسرچ اسکالرس اور ماہرین طب کو حجامہ کی تکنیک سے واقفیت ہورہی ہے اور مریض نہ صرف حیدرآباد بلکہ بیرونی ریاستوں سے بھی آکر استفادہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے مجیب کی زیرنگرانی حجامہ کیمپ میں 200 مرد حضرات نے علاج کروایا۔ ان کے ساتھ ماہرین حجامہ ڈاکٹر مزمل احمد، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر عبدالرافع، ڈاکٹر ماجد، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر فیض اللہ، ڈاکٹر معاذ، ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر عبدالسمیع نے مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کیا۔ اس موقع پر جناب خالد محی الدین اسد، جناب فہیم انصاری، جناب ایم اے حمید نے کیمپ کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا مکمل تعاون دیا۔

TOPPOPULARRECENT