Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیراہتمام آج ’’دو بہ دو ملاقات‘‘ پروگرام

ادارہ سیاست کے زیراہتمام آج ’’دو بہ دو ملاقات‘‘ پروگرام

سرپرستوں کو باہمی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کے انتخابات کے مواقع، تمام تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔7 اکٹوبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کیلئے 78 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 8 اکٹوبر کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس آصف نگر، روبرو پٹرول پمپ مقرر ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرست باہمی مشاورت کے ذریعہ برسرموقع اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دو بہ دو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تقریباً تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ دو بہ دو پروگرام میں والدین کی سہولت کیلئے 20 کونسلرس اور 30 والینٹرس رشتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں والدین کی رہنمائی کریں گے۔ اس سلسلہ میں مختلف زمروں کے اعتبار سے سات کاؤنٹرس بنائے جارے ہیں جن میں انجینئرنگ، میڈیسن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم اے، گریجویشن، بی ایڈ، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ، عالم و فاضل اور دیگر زمروں کے رشتے شامل ہیں۔ عقدثانی، تاخیر سے شادی اور معذورین کے پیامات کیلئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس بنائے جائیں گے تاکہ والدین کو پیامات کی تفصیل اور فوٹوز ملاحظہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں 10 سے زائد سسٹم رکھے جائیں گے۔ کمپیوٹر اسکرین پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مکمل مشاہدہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔ جناب ایم اے قدیر اسکرین پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مکمل مشاہدہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔ جناب ایم اے قدیر ورکنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف نے والدین سے خواہش کی ہیکہ وہ دوبہ دو پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور اپنے ہمراہ لڑکا اور لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ضرور لائیں، جس سے باہمی تبادلہ میں مدد ملے گی۔ رائل ریجنسی گارڈنس کے باب الداخلے پر رجسٹریشن کاؤنٹرس بنائے جارہے ہیں جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کروانے کی سہولت حاصل رہے گی۔ رجسٹریشن کاؤنٹرس 10 بجے دن سے 3 بجے دن تک کھلے رہیں گے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف 78 ویں دوبہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت کریں گے۔ جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈنس بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مولانا عبدالملک مظاہرہ خطیب مسجد فردوس وجئے نگر کالونی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدمی تقریر کریں گے۔ قاری سید الیاس باشاہ کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ جناب احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالت مآبؐ میں نعت کا نذرانہ پیش کریں گے۔ جناب محمد تاج الدین، ڈاکٹر ایوب حیدری، میر انورالدین، ڈاکٹر ایس اے مجید، سید اصغرحسین، محمد برکت علی، صالح بن عبداللہ باحاذق، محمد احمد، محمد شاہد حسین، اے اے کے امین، محمد نصراللہ خان، خدیجہ سلطانہ، سید ناظم الدین، ڈاکٹر دردانہ، ڈاکٹر ناظم علی، محمد فریدالدین، کوثر جہاں، شبانہ نعیم، ثانیہ، لطیف النساء، رئیس النساء، فرزانہ بیگم، ڈاکٹر سیادت علی تسکین، عبدالصمد خان، ڈاکٹر ام سلمیٰ نے والدین اور سرپرستوں سے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT