Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیراہتمام حجامہ کیمپ

ادارہ سیاست کے زیراہتمام حجامہ کیمپ

حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کے زیراہتمام مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ بروز اتوار 11 اکٹوبر 9 بجے دن سے 12 بجے دن تک بمقام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد کیا جارہا ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مرد حضرات کا، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اور اُن کی لیڈی ڈاکٹرس کی ٹیم خواتین کا معائنہ اور علاج کریں گے۔ مریض سے فی کس 60 روپئے لئے جائیں گے۔ علاج کروانے کے خواہشمند مریض اپنے نام جناب خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک ربط پیدا کرینگے۔

TOPPOPULARRECENT