Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایم ڈی یونانی انٹرنس کوچنگ

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایم ڈی یونانی انٹرنس کوچنگ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کے لیے کراش کوچنگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس سے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایسے یونانی گریجویٹس جو یم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ لکھنے کے خواہش مند ہیں وہ کراش کوچنگ سے استفادہ کریں ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے یم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کا گذشتہ کئی برسوں سے کوچنگ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ اس سال بھی کوچنگ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ خواہش مند ڈاکٹرز اپنے نام ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کنوینر کوچنگ سے فون نمبر 8801749863 پر تحریر کروائیں تاکہ کوچنگ کے پروگرام کو قطعیت دی جاسکے ۔۔

 

مایناریٹی ایم بی اے کالجس میں داخلے SW-II کی آج کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مایناریٹی ایم بی اے کالجس میں آئی سیٹ 2015 کو الیفائی اور نان کوالیفائی امیدواروں کے داخلے کے لیے سنگل ونڈو II کے تحت کونسلنگ 3 ستمبر کو تلنگانہ ویٹرنری اسوسی ایشن ہال شانتی نگر میں منعقد ہوگی ۔ جناب ظفر جاوید جنرل سکریٹری فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ اے پی مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے بموجب فیڈریشن سنگل II کے تحت 2006-07 سے بی ای ، ایم ای ، بی فارمیسی ، ایم فارمیسی ، فارم ڈی ، ایم بی اے اور بی ایڈ کورسیس کے لیے کونسلنگ کا اہتمام کررہی ہے ۔ شہر اور اطراف و اکناف کے کالجس میں سنگل ونڈو II کے تحت کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کیلئے ftamei.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT