Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ ٔ ادب اِسلامی کا ماہانہ مشاعرہ

ادارہ ٔ ادب اِسلامی کا ماہانہ مشاعرہ

کریم نگر۔ 19 اپریل (فیاکس)معتمد عمومی ادارۂ ادب اسلامی کریم نگر کے بموجب ادارہ کا ماہانہ 135 واں طرحی و غیرطرحی مشاعرہ دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوا۔ جناب محم نسیم الدین صدر مسلم سینئر سٹیزنس کریم نگر نے صدارت کی۔ جناب خوجہ سرو الدین اور عابد حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں پروگرام کا آغاز شیخ علی وارثی کی تلاوت کلام مجید سے ہوا ارشد وارثی نعتیہ کلام پیش کیا۔ ادبی نشست میں جناب افسر عثمان نے کہانی ’’برگد‘‘ پیش کیا۔ بشیرالدین حیدر نے افسانہ ’’پانی پانی‘‘ اور مصطفی علی انصاری نے خاکہ ’’کاش‘‘ پیش کیا۔ ادارہ کی جانب سے نومنتخب مسلم سینئر سٹیزنس کریم نگر کے ذمہ داروں کی گلپوشی کی گئی۔ جناب اجمل محسن ورنگل کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس سے قبل جناب نعیم نشتر اور رحیم رامیش (کاغذ نگر) کا مرسلہ کلام فیصل وارثی نے سنایا۔ مشاعرہ کے طرحی اور غیرطرحی دور میں جناب امجد سلیم امجدؔ، فیصل وارثی، غیاث الدین غیاث، افضل علی وارثی کے علاوہ مہمان شعراء افسر عثمانی جگتیال اور اجمل محسن ورنگل نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ رات دیر گئے ناظم مشاعرہ فیصل وارثی کے شکریہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ادارہ کا آئندہ مشاعرہ بطرح ’’وہ مشکلوں میں ہمیں آسرا بھی دیتا ہے‘‘۔ ماہ مئی 2016ء کو منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT