Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / اداکارہ جیا خاں خود کشی کیس میں سی بی آئی کی چارج شیٹ

اداکارہ جیا خاں خود کشی کیس میں سی بی آئی کی چارج شیٹ

ممبئی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے آج ماڈل و اداکارہ جیا خاں کی خود کشی کیس میں چارج شیٹ پیش کردیا ہے جس میں بالی ووڈ جوڑے ادتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے فرزند سورج پنچولی ملزم ہے ۔ سیشن کورٹ نے سی بی آئی سے دریافت کیا تھا کہ اس کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہے جس کے 15 دن بعد یہ چارج شیٹ پیش کی گئی ۔ قبل ازیں گذشتہ سال ممبئی ہائی کورٹ نے یہ کیس مقامی عدالت کو منتقل کردیا تھا ۔ اسپیشل ویمنس کورٹ جج اے ایس شنڈے نے 18 نومبر کویہ نشاندہی کی تھی کہ سی بی آئی سے تحقیقات مکمل کرلی ہے لیکن اب تک چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ۔ جیا خاں جو کہ امریکی شہری تھی 3 جون 2013 کو اپنے جوہو کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھی ۔ بعد ازاں پولیس نے فلمی اداکارہ کے تحریری خط کی بنیاد پر سورج پنچولی کو گرفتار کر کے ایک کیس درج کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT