Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / اداکارہ سادھنا کی آخری رسومات بالی ووڈ کی شخصیتوں کا خراج عقیدت

اداکارہ سادھنا کی آخری رسومات بالی ووڈ کی شخصیتوں کا خراج عقیدت

ممبئی، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی معمر اداکارہ سادھنا شیودسانی کی آخری رسومات آج سب اربن سانتا کروز کے شمشان گھاٹ میں انجام دی گئیں، جہاں پر چند ممتاز شخصیتیں اور سادھنا کے ارکان خاندان موجود تھے۔ 74 سالہ فلمی اداکارہ کی مختصر علالت کے بعد کل خانگی اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔ انھیں فلمی دنیا سے ہیلن، سلیم خان، دپتی نول، رضا مراد، پونم سنہا اور دیگر نے خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT