Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اداہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی تاریخ

اداہ ادبیات اردو کے امتحانات ، ادخال فیس کی تاریخ

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2016 میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی تاریخ بغیر دیرینہ کے 14 اکٹوبر تا 12 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 13 نومبر تا 30 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت یکم دسمبر تا 10 دسمبر راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ نا مکمل درخواست فارمس مسترد کردئیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی مراسلت نہیں کی جائے گی ۔ امتحانات کے فیس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ اردو ماہر کی فیس 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 ، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہش مند امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں ۔ داخلہ کے خواہش مند و تمام کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقرر کردہ تاریخوں میں جلد از جلد درخواست فارمس وقت پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT