Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی بلدیہ کیلئے مستقل میونسپل انجنیئرکے تقرر کا مطالبہ

ادونی بلدیہ کیلئے مستقل میونسپل انجنیئرکے تقرر کا مطالبہ

ادونی ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ضلع وقف بورڈ ممبر محمد اسمعیل نے آج بلدیہ ادونی پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اکٹوبر 2015میں منعقد ہ بلدیہ اجلاس میں ادونی کے علاقہ کوڑیال پیٹ کے ترقیاتی کاموں کیلئے جو رقم منظور کی گئی تھی۔وہ آج تک منظور نہیں ہوئی ہے ۔ اس سے متعلق بلدیہ کمشنر سے بارہا بات چیت کرنے کے بائوجو د اس کا کوئی حل نہیں نکل پایا ۔ انھوں نے کہا کہ بلدیہ کمشنر بل کی منظوری کی تاخیر کا سبب منسپل انجینئر نہ ہونا بتارہے ہیں۔ محمد اسمعیل نے بتایا کہ شہر کے ترقیاتی کاموں کیلئے ریاستی حکومت کی جانب 30کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ لیکن آج تک ترقیاتی کام نہیں شروع کئے گئے۔ اتنا ہی نہیں مرکزی حکومت کی جانب سے سئوچھ بھارت ابھیان اسکیم کے تحت شہر ادونی کیلئے 14 کروڑ منظور کئے گئے لیکن آج تک اس پر عمل آوری نہیں ہو پائی ہے۔ مزید انھوں نے بتایا کہ موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت کو روکنے کیلئے اسلام جھرہ تالاب کو ہمیشہ آباد رکھنا ضروری ہے لیکن اہم پائپ لیکیج کی وجہہ سے کام پورا نہیں ہو پارہا ہے۔ کیونکہ اسلام جھرہ تالاب کا کام برٹش کے دور حکومت میں کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اہم پائپ کو تبدیل کرتے ہوئے اسلام جھرے میں ہمیشہ پانی شاداب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ فوری ادونی بلدیہ کیلئے ایک مستقل منسپل انجینئر کا تقرر عمل میں لائے تاکہ ادونی کے بنیادی مسائل جلد از جلد حل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT