Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد

ادونی میں تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد

ادونی ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ادونی کی جانب سے قومی یوم تعلیم اور یوم ٹیپو سلطان کی مناسبت سے تحریری اور تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میںآیا ۔ یہ مقابلے بعنوں’’مولانا ابو الکلام آزاد حیات اور کارنامے‘( ‘تحریری امتحان کیلئے )اور’’ جنگ آزادی میں ٹیپو سلطان کا رول ‘‘ (تقریری مقابلے کیلئے) جماعت ششم تا دہم ااور ایلمنتری اسکو ل کے طلبہ کیلئے پینتینگ مقابلے نڈر پیٹ اردو گرلز ہائی اسکول ادونی میں منعقد کئے گئے۔یہ مقابلے اردومیڈیم ، تلگو میڈیم اور انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات کیلئے منعقد کئے گئے تھے ۔ ان مقابلوں شہر بھر سے اردو، انگریزی، اور تلگو میدیم سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس موقع پر طلبہ نے اپنی قابلیت کا بھر پور مطاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں خاص بات یہ رہی کہ اردواخبارات میں یہ خبر جوشائع کی گئی تھی اُسے دیکھکر ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ شریف سے خواجہ فریدالدین نے ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بالخصوص ادونی شہر پہنچے ۔ اس موقع پر خواجہ فریدالدین نے بتایا کہ یہاں کے طلبہ میں یوم قومی تعلیم اور یوم ٹیپو سلطان میں جو دلچسپی بتائی ہے ۔ وہ کافی قابل تعریف ہے۔ بعد ازاں صدر مدرس انڈر پیٹ گرلز ہائی اسکول ولی نظامی نے بتایا کہ معراج ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے جو مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ان مقابلوں میں 300سے زائد طلبہ نے شریک ہوتے ہوئے اپنی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ ولی نظامی نے تنظیم کے اراکین اور دیگر تعائون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بزم آئینہ فائوندیشن کے صدر قدرت اللہ قادری ، معراج سوسائٹی معتمد محمد ذاکر ، صبغت اللہ ، حسین ثانی، انصر باشاہ ، وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT