Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں دھوبی تنظیم کا احتجاج

ادونی میں دھوبی تنظیم کا احتجاج

ادونی ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادونی شہر میں آج دھوبی تنظیم کی جانب سے ایک عظیم ریالی کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ریالی دھوبی وارؑہ سے شروع ہوکر صرافہ بازار روڈ، ایم ایم روڈ،سے ہوتے ہوئے دفتر آرڈی او ادونی پہنچی۔جہاں پر ادونی کے دورے پر آئے ایم ایل سی گنڈو ملا تپے سوامی بی سی کمیٹی اسمبلی چیرمن کو دھوبی تنظیم کے ہمراہ ایم ایل اے ادونی سائی پرساد ریڈی نے اپنے ہاتھوں سے میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر سائی پرساد ریڈی نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کی جگہ پر مسلم مینارٹی ہاسٹل اور شادی خانہ کی تعمیر کیلئے جگہ کا استعمال کیا جانے والا ہے۔ لہذا وہ جگہ دھوبی تنظیم کیلئے چھوڑ دی جائے ۔مسلم مینارٹی ہاسٹل اور شادی خانہ کی تعمیر کیلئے وقف بورڈ کی بہت ساری جگہ ہے ۔جہاں پر مینارٹی ہاسٹل اور شادی خانہ کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔مزید انھوں نے کہا کہ بلدیہ کی میٹنگ میں اس معاملے کی منظوری کو انھوں نے رکا رکھا ہے ۔بعد ازاں ایم ایل سی گنڈو ملا تپے سوامی بی سی کمیٹی اسمبلی چیرمن نے تیقن دیا کہ وہ اس معاملے کو کلکٹر سے رجوع ہوکر بات چیت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT