Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مفت کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

ادونی میں معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مفت کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

ادونی 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ادونی کے علاقہ کھاری بائولی میں معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے اقلیتوں کیلئے مفت کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ افتتاح شہر کے بزرگ شخصیت و ادیب شیخ مدنیؔ ریٹائرڈ ڈپٹی تحصیلدار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر شیخ مدنی نے بتایا کہ شہر ادونی میں کثیر تعداد اقلیتوں کی ہے ۔ لہذا ایسے ایک انسٹیٹیوٹ کی سخت ضرورت تھی ۔ تاریخ میں پہلی بار کسی ایک سماجی تنظیم نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کا خیال کرتے ہوئے مفت کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح عمل میں لایا ہے ۔ لہذا انھوں نے اراکین معراج ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اور انھوں نے ادونی شہر کے اقلیتوں سے خواہش کی کہ اس کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔ بعد ازاں تنظیم کے رکن محمد جنید نے بتایا کہ تنظیم کا اہم مقصد اقلیتی آبادی والے علاقوں میں صحت اور تعلیم کو عام کرنا ہے۔ لہذا پچھلے ایک سال سے مفت طبی کیمپ ، اسکولی طلبہ میں تعلیم مواد کی تقسیم، اقلیتوں کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مختلف اسکیمات کی شعور بیداری ، مسلم مجاہدین آزادی کی اہمیت اور دیگر ان گنت کئی ایسے کام تنظیم کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ جس سے اقلیتوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے ۔ لہذا اب ہم تعلیم کی جانب اپنی توجہ مرکو زکرتے ہوئے اقلیتوں کے لئے ایک کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح عمل میں لایا ہے۔ اور اس انسٹیٹیوٹ میں طلبہ مفت کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی۔ اور کورس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس موقع خطیب و امام مدینہ مسجد جیلانی پاشاہ ، کرسپانڈنٹ ھدیٰ اسکو ل ساجد نظامی ، صدر مدرس ولی نظامی ، خطیب جامع مسجد محمد علی ہاشمی صاحب ، گلفروش شفیع احمد ، سودا گر یٰسین پاشاہ ، کے کے خالد نظامی، راج کمپیوٹرس ، کانگریس قائد محمد علی ، ہٹیلی قدیر احمد ، مولانا مشتاق احمد، شیخ مستاق، ایم ائی ایم قائد دلاور باشاہ ، رہنما ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر احمد حسین، شاعر یوسف شماس ؔ ، ٹی جے سمیع اللہ، سعودی رئوف خان ، کرنل رحمت اللہ ، سیدعارف اللہ نعمانی ، سید علی پیر، صدر مدرس نور احمد ، فیاض احمد ، حافظ غوث پیر ، سید محبوب پیر متولی بڑے آثار ،وغیرہ شامل رہے۔ اس کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح شہنشاہ عطاری و محب الحسن کی خصوصی دعاء سے ہوا۔اس موقع پر معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے صدر و ارکین سید قدرت اللہ قادری ، محمد ذاکر ، سراج الحق ، محمد جہانگیر ، جنید احمد ، عارف عطاری، انصر باشاہ، صبغت اللہ ، حسین ثانی ، محبوب باشاہ وغیرہ نے ملکر اس کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کو قائم کرنے میں بھر پور کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT