Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی کے ہوانہ پیٹ علاقے میں سڑک اور ڈرینج کی تعمیر کا افتتاح

ادونی کے ہوانہ پیٹ علاقے میں سڑک اور ڈرینج کی تعمیر کا افتتاح

ادونی۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادونی شہر کے علاقے ہوانہ پیٹ میں نئی سڑکیں اور ڈرائنیج کی تیاری کے بعد رکن اسمبلی ادونی( وائی ایس آر پارٹی) سائی پرساد ریڈی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ کمشنر پردیپ کمار، کے علاوہ صدر نشین بلدیہ اور نائب صدر نشین بلدیہ الطاف حسین وغیرہ شریک رہے۔ افتتاح کے بعد رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی نے بتایا کہ شہر میں سڑکیں اور ڈرائنئج کو مکمل طور پر نئے طور طریقے سے تعمیر کیلئے بلدیہ کی جانب سے کروڑوں روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوںکی تعمیر کا کام انجام پا رہا ہے۔ آج نائب صدر نشین بلدیہ الطاف حسین کے وار ڈ میں نئی سڑکیں اور ڈرائنیج کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر اقلیتی علاقوں میں کام جاری ہے ۔ شہر ادونی کو ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔پورے شہر کے مختلف علاقوں میں چاہئے وہ تلگودیشم یا ایم آئی ایم سے وابستہ ہوں ان علاقوں میں بلا کسی تفریق فنڈس منظور کرتے ہوئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ لیکن تلگو دیشم پارٹی کے قائدین ریاستی اقتدار کو آڑ میں لیتے ہوئے مختلف دفاتر میں اپنی من مانی چلا رہے ہیں۔ بہت سارے تلگو دیشم قائدین دفاتر میں اپنے اقتدار کا پورا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جگہ جگہ وائی ایس آر سی پی کی جانب سے پیش کردہ تجاوز کو مسترد کررہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں مسلم اقلیتوں کو مختلف قسم کے لالچ کے ذریعے انھیں تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔بعض اقلیتی قائدین کو اسٹور ڈیلر دینے کی لالچ اور بعض قائدین کو آنگن واڑی مراکز دینے کی لالچ دلواکر انھیں مجبوراً تلگو دیشم پارٹی کی تائید کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو خود تو ریاست آندھرا پردیش کیلئے خصوصی درجہ دلوانے کی کوشش کرنے کے بجائے وائی ایس آر کانگریس کے سربرا ہ جگن موہن ریڈی کی کوشش کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT