Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ادہم پور میں میٹاڈور ویان گہری کھائی میں گر گئی

ادہم پور میں میٹاڈور ویان گہری کھائی میں گر گئی

UDHAMPUR, OCT 20 (UNI):- Rescuers trying to evacuate passengers after a bus fell into a 50-meter deep gorge near Udhampur on Tuesday. Fourteen people were killed and 18 others were seriously injured in the accident. UNI PHOTO-46u

ادہم پور ( جموں و کشمیر ) ۔ 20 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ادہم پور کے علاقہ رام نگر میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرجانے سے 14 مسافر ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے جس میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک میٹا ڈور ویان میں مسافرین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی جس میں بیشتر کالج طلباء اور سرکاری ملازمین سوار تھے ۔ رام نگر روانگی کے دوران علاقہ ولسار کے قریب ایک گہری کھائی میں گر گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں 14 افراد بشمول 8 مرد اور 5 خواتین اور ایک بچہ برسر موقع ہلاک ہوئے ۔ جب کہ دیگر 30 زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے مقام پر امداد اور بچاؤ کے کام جاری ہیں جو کہ دور افتادہ علاقہ میں واقع ہے اور یہاں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ دریں اثناء شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ادہم پور سے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT