Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ادہم پور میں ٹرک پر پٹرول بم حملہ سے 3 افراد زخمی

ادہم پور میں ٹرک پر پٹرول بم حملہ سے 3 افراد زخمی

ادہم پور (جموں و کشمیر) 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ادہم پور میں 3 افراد بشمول ایک پولیس کانسٹبل اُس وقت شدید زخمی ہوگئے جب کشمیر جانے والی ایک ٹرک پر پٹرول بم سے حملہ کردیا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کل رات دیر گئے نامعلوم شخص نے ایک ٹرک کے شیشے (گلاسیس) توڑ دیئے اور اندر پٹرول بم پھینک کر فرار ہوگیا جس کے باعث 3 افراد بشمول ٹرک ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلع میں گائے کے ڈھانچہ دستیاب ہونے پر مختلف ہندو تنظیموں نے احتجاجی بند منایا تھا جس کے باعث جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر کل سے ہی ٹریفک مسدود ہوگئی تھی اور یہ ٹرک بھی علاقہ شیو نگر میں پھنس گئی جس پر حملہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT