Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ادیتی اشوک41 ویں مقام پر

ادیتی اشوک41 ویں مقام پر

ریوڈی جینرو۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ریو اولمپکس کے گولف مقابلوں میں ابتدائی دو راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے تمغے کی امیدیں پیدا کرنے والی نوجوان کھلاڑی ادیتی اشوک آخری دو راؤنڈ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے41 ویں نمبر پر رہیں۔ 18 سالہ ادیتی نے 112 سال کے وقفے کے بعد اولمپکس میں گولف کی واپسی پر میدان میں اترے تین ہندوستانی کھلاڑیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ادیتی جہاں 41 ویں مقام پر رہیں، وہیں دو مرد ہندوستانی گولفروں میں شیو شنکر پرساد چورسیا مشترکہ طورپر 50 ویں اور ملک کے سب سے چوٹی کے گولف کھلاڑی انربا ن لاہڑی57ویں مقام پر رہے ۔ ادیتی اپنے پہلے دو راؤنڈ میں مسلسل بہترین کارکردگی کے بعد مشترکہ طورپر ساتویں مقام پر تھیں جس کے بعد ان سے تمغہ کی امید کافی بڑھ گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT