Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ادیتی ’ہیرو ویمنس انڈین اوپن‘ کی اولین فاتح

ادیتی ’ہیرو ویمنس انڈین اوپن‘ کی اولین فاتح

گڑگاؤں ، 14 نومبر (ای میل) ادیتی اشوک ’ہیرو ویمنس انڈین اوپن ‘ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن چکی ہے۔ گزشتہ روز یہاں ڈی ایل ایف گولف اینڈ کنٹری کلب میں ایونٹ کے آخری روز ادیتی نے ٹھیک ٹھیک 72 کا اسکور درج کرایا۔ ویمنس گولف اسوسی ایشن آف انڈیا کی اطلاع کے بموجب ایونٹ کے آخری روز شرکاء کھلاڑیوں کی سبقت وقفے وقفے سے بدلتی رہی، ایسی صورتحال میں ادیتی نے اوسان بحال رکھے اور امریکی بریٹانی لنسیکوم اور اسپینی بیلن موزو سے بہتر مظاہرہ پیش کیا۔ بریٹانی اور بیلن نے مشترک دوسرے مقام پر اختتام کیا کیونکہ اُن کے مجموعی اسکور (54 ہول کے بعد 2 انڈر 214) یکساں اور ونر سے ایک درجہ پیچھے رہے۔ ادیتی نے 3 انڈر 213 کے مجموعی اسکور کیساتھ اختتام کیا اور 60,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار قرار پائیں۔ اس جیت نے ادیتی کو Rookie of the Year درجہ بندی میں اول مقام دلایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT