Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکرس غیرضروری : عدالت

اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکرس غیرضروری : عدالت

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ نے گلوکار سونونگم کی تائید کرتے ہوئے ان کے خلاف پیش کردہ درخواست مسترد کردی۔ یہ درخواست اذان کیلئے لاؤڈاسپیکرس استعمال کرنے کے خلاف پیش کی گئی تھی۔ واحد جج پر مشتمل بنچ نے جو جسٹس ایم ایم ایس بیدی پر مشتمل تھی، کہا کہ اذاں اسلام کا بے شک اٹوٹ حصہ ہے لیکن لاؤڈاسپیکرس نہیں ہیں۔ ہندوستان ٹائمس کی خبر کے بموجب درخواست ہریانہ کے علاقہ سونی پتھ کے ساکن آس محمد نے پیش کی تھی جنہوں نے کہا تھا کہ سونونگم کے ٹوئیٹس مسلم طبقہ کے بنیادی مذہبی حق میں دخل اندازی ہیں۔ درخواست کو تشہیر کا سستا حربہ قرار دیتے ہوئے جسٹس بیدی نے کہا کہ مدعی علیہ نمبر 4 (نگم) نے واضح طور پر نشاندہی کی ہیکہ ان کے پیغام میں لفظ غنڈہ گردی کا مخاطب اذاں میں شامل مواد نہیں بلکہ لاؤڈاسپیکرس اور ایمپلی فائر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT