Tuesday , May 23 2017
Home / Top Stories / اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر ضروری نہیں:احمد پٹیل

اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر ضروری نہیں:احمد پٹیل

نئی دہلی18اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے مساجد سے لاوڈاسپیکر پر صبح صبح ہونے والی اذان کے سلسلے میں گلوکار سونو نگم کے اعتراض کی حمایت کی ہے ۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر پٹیل نے آج ٹویٹ کر کے کہا، ”اذان نماز کا اہم حصہ ضرور ہے لیکن جدید تکنیکی والے آج کے دور میں لاوڈاسپیکر کی ضرورت نہیں ہے ”۔واضح رہے کہ مسٹر نگم نے کل ٹویٹ کرکے اذان کی وجہ سے ان کی نیند میں خلل کے بارے میں اعتراض کیا تھا۔ اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع ہوگیا تھا اور آج اخبارات میں بھی اس سلسلے میں خبریں نمایاں طور پر شائع ہوئیں۔ پٹیل کی ٹوئٹس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ کانگریس پارٹی بھی لاوڈاسپیکر کے ذریعے مساجد سے ہونے والی اذان سے لوگوں کو ہو نے والی تکلیف کے سلسلے میں فکر مند ہے ۔ نگم نے ٹویٹو میں کہا تھا”خدا سب پر مہربانی کرے ، میں مسلمان نہیں ہوں اور صبح میری نیند اذان سے کھلی، ملک میں کب تک مذہبی رسم و رواج کو زبردستی دھونا پڑے گا”۔ اس کے علاوہ تین دیگر ٹویٹوں میں بھی نگم نے خاصااعتراض کیا تھا۔ آخری ٹویٹس میں تو گلوکار نے اسے جرم تک بتایا۔

 

رواں سال معمول کے مطابق بارش کی پیش قیاسی
نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون رواں سال ’’حسب معمول‘‘ رہے گی۔ یہ ایک ایسی خبر ہے جو معیشت اور زرعی طبقہ کے لئے باعث خوشی ہوسکتی ہے۔ انڈین منیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ڈائرکٹر جنرل کے جے رمیش نے کہاکہ ملک بھر میں بارش کی بہتر تقسیم ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’ملک میں 96 فیصد طویل مدتی وقفہ کے اوسط کے مطابق بارش ہوگی‘‘۔ رمیش نے مزید کہاکہ 96 تا 104 فیصد ایسی بارش کو معمول کے مطابق تصور کیا جاتا ہے۔ 96 فیصد سے کم کو معمول سے کم اور 104 تا 110 فیصد کو معمول سے زائد تصور کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے گزشتہ سال معمول سے زائد بارش کی پیش قیاسی کی تھی لیکن مانسون نے اس کی پیش قیاسی کو غلط ثابت کیا تھا اور صرف معمول کے مطابق بارش پر اس (مانسون) کا اختتام ہوا تھا۔ مزید برآں گزشتہ سال کے دوران جزیرہ نما جنوب میں معمول سے کم بارش ہوئی تھی۔ بالخصوص ٹاملناڈو، کرناٹک اور کیرالا کے بعض حصوں میں قحط و خشک سالی جیسی صورتحال دیکھی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT